امریکا کی ایران پر مسلسل 13ویں رات بھی شدید بمباری، اہواز میں 4 شہری شہید

امریکہ نے ایران پر مسلسل 13ویں رات بھی شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں اہواز کے قریب 4 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی سينٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مسلسل 13ویں رات بھی شدید ہوائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔
امریکا کا دعویٰ ہے کہ اس مہم کا مقصد ایرانی ملٹری صلاحیتوں کو نشانہ بنانا اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے درپیش خطرات کو کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : برطانیہ بہت جلد دیگو گارشیا ملٹری بیس کھو دے گا، ایرانی عہدیدار
یہ حملے مشرقی وقت کے مطابق شام 6:45 بجے شروع کیے گئے، جن میں ملٹری کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ کرنے کے مراکز، مواصلاتی نیٹ ورکس اور ساحلی نگرانی کے سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان امریکی حملوں کے دوران ملک کے جنوبی اور مرکزی حصوں کے مختلف شہروں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
بندر عباس، جاسک، کونارک، اہواز، اميدیہ، انديمشک، خرم آباد، انارک، نائين، بروجرد، تفٹ، شیرکوہ، فیروز آباد اور خنداب میں دھماکے رپورٹ کیے گئے۔
قشم آئی لینڈ پر بھی 2 الگ الگ حملے ہوئے، جہاں فضائی دفاع نے دشمن کے ایک اڑتے ہوئے آبجیکٹ کو تباہ کر دیا۔ خوزستان کے شہر اہواز کے قریب امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور 5 افراد زخمی ہوئے۔
بندر عباس پورٹ کے رہائشی علاقے میں ہونے والے حملوں سے 2 افراد زخمی ہوئے اور شہر کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جسے بعد میں بحال کرنے کا کام شروع کیا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











