ہفتہ، 25-جولائی،2026
ہفتہ 1448/02/11هـ (25-07-2026م)

مودی سرکار کا کشمیر اور منی پور کے بعد نئی دہلی میں نہتے شہریوں کے خلاف پیلٹ گن کا وحشیانہ استعمال

25 جولائی, 2026 12:13

بھارت میں مودی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر پولیس کارروائی نے ایک بار پھر شہری آزادیوں کے معاملے کو اجاگر کر دیا ہے۔ نئی دہلی میں اپنے حقوق کے لیے پرامن مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں پر لاٹھی چارج، تشدد اور پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر اور منی پور میں شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے بعد اب نئی دہلی میں بھی مظاہرین کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ مودی حکومت نے احتجاجی آوازوں کو دبانے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد نوجوان زخمی ہوئے۔

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے پیلٹ گن سے زخمی نوجوان کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی آنکھ ضائع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان امتحانی پرچوں کے لیک ہونے اور اپنی سالوں کی محنت ضائع ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہزاروں بھارتی نوجوانوں کو پولیس نے لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا جبکہ مظاہرین پر پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

بھارت میں بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج اور حکومتی اقدامات کے خلاف ردعمل سے مودی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق امتحانی نظام، روزگار اور دیگر عوامی مسائل پر نوجوانوں میں بڑھتی بے چینی مختلف شہروں تک پھیل رہی ہے۔

کشمیر، منی پور اور نئی دہلی میں شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات مزید بڑھا دیے ہیں، جبکہ بھارت میں جمہوری حقوق اور آزادیِ اظہار کے حوالے سے بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔