یوکرین کو ایران مخالف اقدامات کی قیمت چکانی پڑے گی، ابراہیم عزیزی

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے ایران کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات بغیر جواب کے نہیں رہیں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے یوکرین کو سخت نتائج کی خبردار کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں ابراہیم عزیزی نے واضح لکھا کہ ایران پر ہونے والے کسی بھی حملے یا اقدام کی ہمیشہ ایک بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے اور یہ اصول آج بھی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زمین کی گہرائی سے بجلی کا حصول، ایران کا پہلا جیوتھرمل پاور پلانٹ قومی گرڈ سے منسلک
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام اور اسرائیل اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں اور اب یوکرین کو بھی جلد یہ اندازہ ہو جائے گا۔
ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ یوکرین کو بہت جلد یہ بات سمجھ میں آ جائے گی کہ ایران اپنے خلاف کیے جانے والے کسی بھی اقدام کو کبھی بھی بغیر جواب کے نہیں چھوڑتا۔ ایران کی قوت کا غلط اندازہ لگانے والوں کی فہرست میں اب مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












