پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کیلئے ایران پر حملے روکے، امریکی سفیر

27 جولائی, 2026 09:57

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی کوششوں کو موقع دینے اور بات چیت کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے ایران پر حملے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر مائیک والٹز نے ایک میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے اس لیے روکے ہیں تاکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے گنجائش پیدا کی جا سکے۔

مائیک والٹز کے مطابق امریکی اقدام کے بعد دونوں فریقین کی جانب سے عارضی طور پر لڑائی روکنے کا عندیہ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلحے کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید

انہوں نے بتایا کہ جب امریکی فوجیں کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اس وقت بھی صدر ٹرمپ نے بات چیت کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پینٹاگون نے مسلسل 13 روز تک ایران پر بمباری کرنے کے بعد اپنی فضائی کارروائی روک دی تھی، جبکہ دوسری جانب ایران کی طرف سے بھی کسی پڑوسی ملک پر حملے کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔ اس وقفے کے بعد مذاکرات کی بحالی کی امیدیں پیدا ہوئی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔