پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلحے کی قلت سے متعلق خبروں کی تردید

27 جولائی, 2026 09:15

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف درپیش معرکے میں امریکی اسلحے اور گولہ بارود کی کمی کی خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان رپورٹس اور داؤوں کو مکمل طور پر باطل قرار دے دیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ ایران کے خلاف جاری فوجی کشیدگی اور اقدامات کے باعث امریکا کو اسلحے اور گولہ بارود کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے فوجی ذخائر سے متعلق تمام خدشات کو بے بنیاد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی میزائل ذخائر میں شدید کمی، ایران جنگ وائٹ ہاؤس کے لیے بڑا چیلنج بن گئی

ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کے دوران کہا کہ اس وقت امریکا کے پاس دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں زیادہ دفاعی سامان اور اسلحہ موجود ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کے ملٹری اسٹاک میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود نہ صرف مکمل ہے بلکہ یہ ہماری تمام تر جنگی ضروریات سے بھی کہیں زیادہ مقدار میں دستیاب ہے۔

امریکی صدر نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ امریکی فوج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور لیس ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔