خلیجِ عدن میں بڑا جیو پولیٹیکل کھیل، امارات، امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ بیس پر کام حتمی مراحل میں داخل

ابو ظہبی نے صومالی لینڈ کے بربرا ایئرپورٹ پر ایک وسیع تر ملٹری بیس کی تعمیر کو حتمی شکل دینی شروع کر دی ہے، جو علاقائی توازن کو بدل سکتی ہے۔
خلیجِ عدن پر اپنے جیو پولیٹیکل اثر و رسوخ کو بڑھانے کی ایک بڑی کوشش کے تحت متحدہ عرب امارات نے صومالی لینڈ کے بربرا کی کمرشل بندرگاہ اور فوجی انفراسٹرکچر کی ترقی پر سنہ 2016 سے اب تک 442 ملین ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی ہے۔
اس منصوبے کے معاہدے اماراتی کمپنی ڈی پی ورلڈ کے ذریعے انجام دیے گئے تھے۔ سیٹلائٹ تصاویر کے ایک نئے اوپن سورس انٹیلی جنس تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اب بربرا ایئرپورٹ پر اپنے خفیہ ملٹری بیس کو تیزی سے پھیلا رہا ہے، جہاں زیرِ زمین اسلحہ ذخیرہ کرنے کے لیے کم از کم 18 نئ خندقیں کھودی جا رہی ہیں، جبکہ ایئر ڈیفنس اور ڈرون ہینگرز بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔
سیٹلائٹ تجزیے کے مطابق اس فوجی سہولت میں اس وقت 3 بڑے گودام، مٹی سے ڈھکے ہوئے 20 اسٹوریج بے، 14 نیم زیرِ زمین تعمیرات، 10 مشاہداتی پوسٹیں، ایک ریڈار انٹینا سائٹ، میزائل لانچرز کی پوزیشنز اور ڈرون گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشنز شامل ہیں۔
ایئرپورٹ کے سوویت دور کے 4 کلومیٹر طویل رن وے پر نئی رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور ڈرونز و طیاروں کے لیے 3 نئے ہینگرز بنائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یو اے ای نے دوران جنگ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران پر حملے کیئے، رپورٹ
ایک باخبر ذریعہ کے مطابق اکتوبر سے جاری اس توسیع کو اماراتی، اسرائیلی اور امریکی شراکت داروں کی جانب سے تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہ بیس تینوں ممالک کے لیے دستیاب ہوگا۔
یہ اقدام اسرائیل کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ سنہ 2025 کے اختتام پر صومالی لینڈ کے ساتھ معاہدے کے باوجود اس کے پاس وہاں باضابطہ ملٹری بیس کے حقوق نہیں تھے۔
جیوتی سے تقریباً 233 کلومیٹر دور واقع بربرا کی یہ جگہ اسرائیل کو یمن کے حوثیوں پر حملوں کے لیے 300 کلومیٹر کی قربت پر ایک اسٹریٹجک لانچ پیڈ فراہم کرتی ہے اور ایران کے خلاف 2 ہزار کلومیٹر کا نیا حملے کا راستہ بھی دیتی ہے۔
امریکہ کو بھی یہی صلاحیتیں ملیں گی، جبکہ متحدہ عرب امارات کے لیے یہ بیس افریقہ بھر میں اس کی علاقائی جنگوں اور اثر و رسوخ کے ایجنڈے کو تقویت دے گا۔
تاہم اس تمام پیش رفت کے نتیجے میں صومالی لینڈ کی عوام پر ایرانی طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں اور ڈرونز کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








