ایران پر حملہ ہوا تو پورے خطے کو پتھر کے دور میں پہنچا دیں گے، ابراہیم رضائی

ابراہیم رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو اس کا جواب پورے خطے اور امریکی اڈوں کی تباہی کی صورت میں سامنے آئے گا۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکہ اور اسرائیل کو شدید الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو پورا خطہ پتھر کے دور میں پہنچ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کی ترک اور سعودی ہم منصب سے گفتگو
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کا ردعمل صرف خلیج فارس کے خطے تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ جہاں سے بھی حملہ ہوگا، دشمن کے ان تمام قواعد اور فوجی تنصیبات کو تباہ کر دیا جائے گا۔
ابراہیم رضائی نے کہا کہ امریکہ کے اپنے مفاد میں یہی ہے کہ وہ کوئی احمقانہ قدم نہ اٹھائے۔ انہوں نے امریکہ کی اس سوچ کو غلط قرار دیا کہ وہ ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو شکست دینے کا ایک فریب ڈونلڈ ٹرمپ کے ذہن میں ڈالا ہے، جو کبھی پورا نہیں ہو سکتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








