اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

بھارتی میڈیا کی کوریج میں پاکستان سب سے نمایاں موضوع، ساؤتھ ایشیا انڈیکس کا تجزیہ

19 ستمبر, 2026 10:27

بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی کوریج میں پاکستان کی غیر معمولی موجودگی سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھارتی میڈیا میں بین الاقوامی امور کے حوالے سے پاکستان سب سے نمایاں موضوع رہا۔

ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے تجزیے کے مطابق بھارتی میڈیا کے روزمرہ تجزیوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے الفاظ میں ’’پاکستان‘‘ چھٹے نمبر پر رہا، جبکہ پاکستان کا ذکر 423 مرتبہ ریکارڈ کیا گیا۔

تجزیے میں کہا گیا ہے کہ 6 ماہ کے دوران بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی خبروں میں پاکستان کا حصہ 30.8 فیصد رہا، جو تجزیے میں شامل امریکا سمیت دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ تھا۔

ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے مطابق بھارتی میڈیا کی بین الاقوامی کوریج میں پاکستان کو مسلسل نمایاں جگہ دی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت خطے کے مختلف معاملات میں پاکستان سے متعلق خبریں اور تجزیے بھارتی میڈیا کی توجہ کا اہم حصہ رہے۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق بھارتی میڈیا کے ایک حصے کی پاکستان پر مسلسل توجہ کو بھارت کی داخلی اور سیاسی صورتحال کے تناظر میں بھی دیکھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے کو بعض بھارتی میڈیا ادارے مودی حکومت پر ہونے والی تنقید سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم ساؤتھ ایشیا انڈیکس کے مذکورہ اعداد و شمار کے اصل ڈیٹا سیٹ کی آزادانہ تصدیق اس خبر کی تیاری کے وقت دستیاب نہیں ہو سکی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔