امریکہ کی ناکامی پر غفلت کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ایرانی وزیر دفاع نے اپنے سائنسدانوں کو خبردار کردیا

ایرانی قائم مقام وزیر دفاع نے ملک کی 4 اہم ترین دفاعی ترجیحات کا اعلان کرتے ہوئے سائنسدانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکہ کی ناکامیوں کو دیکھ کر غفلت کا شکار نہ ہوں۔
ایران کے قائم مقام وزیر دفاع مجید ابن رضا نے دفاعی صنعت کے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل کے تنازعات سے نمٹنے کے لیے ملک کی جدید ترین ترجیحات کا خاکہ پیش کیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایران کی دفاعی صنعت کے لیے 4 بنیادی ترجیحات مقرر کی ہیں، جن میں خلائی ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس کی برتری، لوکل سطح پر کم لاگت اور مؤثر ہتھیاروں کی تیاری، اور صنعتی بنیادی ڈھانچے کی پائیداری شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ مؤخر کرنے کا اعلان
مجید ابن رضا نے سائنسدانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امریکہ اپنے ملٹری مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور تجزیہ کار دشمن کی حکمت عملی کو بند گلی میں دیکھ رہے ہیں، لیکن اس کامیابی کی وجہ سے ہمیں بلکل بھی غفلت یا سستی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعت کو پہلے سے بھی زیادہ تیز رفتاری، جدت اور تیاری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
دہائیوں سے عائد شدید ترین اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران نے انتہائی کم لاگت میں مؤثر میزائل اور ڈرونز تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کی ہے۔
ان سستے ہتھیاروں کی مدد سے ایران دشمن کے مہنگے ترین ایئر ڈیفنس سسٹم کو شدید نقصان پہنچانے میں کامیاب رہا ہے، جبکہ مخالفین کو ان کا مقابلہ کرنے کے لیے کروڑوں ڈالرز خرچ کرنا پڑتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








