اعلیٰ سطحی امریکی کاروباری وفد کا دورہ کراچی، سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ

ایس آئی ایف سی کی تعاون سے ایک اعلیٰ سطحی امریکی کاروباری وفد نے کراچی کا دورہ کیا اور سندھ میں سرمایہ کاری کے مختلف مواقع کا تفصیلی جائزہ لیا۔
پاکستان اور امریکہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کی بہتری میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ایک اعلیٰ سطحی امریکی کاروباری وفد نے کراچی کا 2 روزہ دورہ کیا ہے۔
دورے کے دوسرے دن امریکی وفد نے سندھ کے صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں کراچی میں موجود سرمایہ کاری کے بہترین مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقاتوں میں بن قاسم انڈسٹریل پارک، کراچی انڈسٹریل پارک اور دیگر اہم صنعتی منصوبوں میں امریکی سرمایہ کاری پر تفصیل سے بات کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایس آئی ایف سی کی معاونت سے خصوصی اقتصادی زونز کے ذریعے صنعتی شعبے کی ترقی
اس کے علاوہ وفد کو سندھ بزنس ون اسٹاپ شاپ، کیٹی بندر پورٹ، این ای ڈی ٹیک پارک اور مجوزہ سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر سے متعلق بھی مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔
بعد ازاں پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ ہونے والی نشست میں کیپٹل مارکیٹس، زراعت، ٹیکسٹائل، توانائی، معدنیات اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ممکنہ راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے دوستانہ ماحول کی تعریف کی اور مختلف شعبوں میں گہری دلچسپی دکھائی۔ وفد کے اراکین اور کاروباری رہنماؤں نے تاجروں کے اعتماد کی بحالی اور یکساں پالیسیوں کی فراہمی میں ایس آئی ایف سی کے کردار کی تعریف کی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون مضبوط ہو رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












