پیر، 3-اگست،2026
پیر 1448/02/20هـ (03-08-2026م)

خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار

03 اگست, 2026 15:51

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی سے تشویش اور مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ بعض خلیجی ریاستوں نے امریکا سے مزید سکیورٹی ضمانتوں کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی عرب ممالک نے پس پردہ مذاکرات میں ایران سے متعلق امریکی حکمت عملی کے واضح نہ ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خلیجی ریاستوں کا مؤقف ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران انہیں واضح امریکی حمایت اور سکیورٹی یقین دہانیوں کی ضرورت ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر ٹرمپ سے رابطہ کرکے کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل جاری رکھنے پر زور دیا، جبکہ متحدہ عرب امارات ایران کے خلاف سخت امریکی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ تنازع کے سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے، جبکہ امریکا ایران کشیدگی کے بعد کویت میں امریکی فوجی موجودگی کم کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق کویتی حکام نے امریکا کے ساتھ دفاعی تعاون کو اپنے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف کارروائی سے قبل خلیجی اتحادیوں سے مکمل مشاورت نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ امریکی عوام میں بھی غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے، جس کے باعث خطے میں امریکی پالیسی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔