منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

ایران کے پاس صرف دو راستے ہیں، معاہدہ کرے یا ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ

04 اگست, 2026 08:53

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو دھوکے باز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے پاس صرف دو راستے ہیں، یا تو وہ معاہدہ کرے یا ہتھیار ڈال دے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں انتہائی دھوکے باز قرار دیا ہے اور تہران پر اپنے مؤقف میں تضاد کا الزام لگایا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام ایک طرف تو مذاکرات کے لیے منتیں کرتے ہیں اور دوسری طرف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ ایک پیغام میں امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کے پاس اب صرف دو ہی راستے بچے ہیں۔ یا تو وہ کسی معاہدے پر متفق ہو جائے یا پھر مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو جاتا یا مکمل تسلیم و رضا حاصل نہیں ہوتی، ایران کو کچھ حاصل نہیں ہوگا اور امریکی مرضی کے بغیر اس تک کچھ نہیں پہنچ سکے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ دراصل اس دیرینہ مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہے، جو ایران نے کئی دہائیوں سے پیدا کر رکھا ہے، چاہے ایرانی حکام اس بات کا اعتراف کریں یا نہ کریں۔

آبنائے ہرمز کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی یہ غلط دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر اس کا نظام چلائیں گے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ علاقہ پوری طرح امریکہ کے کنٹرول میں ہے۔

امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر امریکی بحریہ کے کنٹرول میں ہے اور ایران کے خلاف اس امریکی ناکہ بندی کو لوگ فولادی دیوار کہتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ معاملہ بلکل صاف ہے اور ایران کے پاس کبھی بھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہوں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔