امریکہ کی ایران کو آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے پر رعایت کی پیشکش

امریکہ نے ایران کو آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے پر رعایت کی پیشکش کی ہے، جسے تہران نے جنگ بندی تک رد کر دیا ہے۔
امریکہ نے ایران کو آبنائے ہرمز کے جنوبی بحری راستے کو بند کرنے کے معاملے پر ایک رعایت کی پیشکش کی ہے۔ تہران میں موجود ایک باخبر ایرانی ذریعہ کے مطابق تہران نے امریکی تجویز کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک امریکی جنگ مکمل طور پر نہیں رک جاتی، اس وقت تک اس بحری راستے کو دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے پاس صرف دو راستے ہیں، معاہدہ کرے یا ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایران کے مختلف علاقوں پر حملوں کے ساتھ ساتھ واشنگٹن نے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستوں سے گزرنے کی ترغیب دی، جس کی وجہ سے یہ جہاز بحری کارروائیوں کی زد میں آ گئے۔ جاری جارحیت کے باعث راستہ بند ہونے کی وجہ سے کچھ جہازوں کو واپس خلیج کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔
ایران کا مؤقف ہے کہ جون میں طے پانے والی یادداشت کے مطابق سلطنت عمان اور خطے کی دیگر ریاستوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کا نظام چلانا اس کا قانونی اور خودمختار حق ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












