منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

04 اگست, 2026 12:31

پی سی بی نے 46 سالہ انگلش کوچ مائیکل اسمتھ کو 2 سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ مائیکل اسمتھ کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پی سی بی نے باقاعدہ طور پر ان کی 2 سالہ تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔ مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں فارمیٹس کی قومی ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے۔

مائیکل اسمتھ ایک تجربہ کار کرکٹر اور بہترین کوچ ہیں۔ اپنے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی 20 کیریئر میں انہوں نے مجموعی طور پر 7 ہزار 29 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کامن ویلتھ گیمز میں شریک پاکستانی باکسر قدرت اللہ گلاسگو سے لاپتہ

اس کے علاوہ وہ لیول 4 کی اعلیٰ ترین کوچنگ کوالیفکیشن رکھتے ہیں اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ بھی بیٹنگ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے مائیکل اسمتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 3 مختلف فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

وہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ماہ شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہو رہی ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔