کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟

Imad Wasim’s Ex-Wife Remarries?
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔ جس میں وہ روایتی سرخ عروسی لباس میں نظر آئیں۔ ان کا مکمل انداز شادی کے لباس سے مشابہ دکھائی دے رہا تھا۔ اسی وجہ سے ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے۔
ویڈیو میں ثانیہ ایک شخص سے پوچھتی ہیں کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں۔ جواب میں انہیں ’میری دلہن جیسی‘ کہا جاتا ہے۔ اس مختصر گفتگو نے بھی صارفین کی دلچسپی بڑھا دی۔
ثانیہ اشفاق نے ویڈیو کے ساتھ ایک مختصر کیپشن بھی لکھا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا ہے اور الحمدللہ بھی لکھا۔ اس جملے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگانا شروع کردیا کہ شاید ان کی زندگی میں کوئی اہم تبدیلی آنے والی ہے۔
ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھی دیکھنے کو ملے۔ کچھ صارفین نے اسے ثانیہ اشفاق کی ممکنہ دوسری شادی سے جوڑا۔ ان کا خیال ہے کہ عروسی لباس اور کیپشن کسی نئے رشتے کی طرف اشارہ ہوسکتے ہیں۔
تاہم بعض سوشل میڈیا صارفین کی رائے اس سے مختلف ہے۔ کچھ لوگوں کے مطابق ثانیہ کسی نئے فوٹو شوٹ، برانڈ مہم یا پروفیشنل پراجیکٹ کا حصہ ہوسکتی ہیں۔ ان کے خیال میں عروسی لباس کا استعمال لازمی طور پر شادی کی تصدیق نہیں کرتا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












