بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاہدے میں بڑی پیش رفت، مشترکہ کنٹرول کی تجویز پر غور

05 اگست, 2026 10:27

سعودی عرب اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں عمان کی ثالثی سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

ایران اور خلیجی عرب ملک عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے بحری راستے کو بحال کرنے کے لیے کیے جانے والے مذاکرات ایک اہم پیش رفت کے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اور دیگر علاقائی حکام کے مطابق زیرِ غور مجوزہ معاہدے کے تحت خلیجِ عرب میں آنے والے جہازوں کا راستہ ایران کے انتظام میں ہو گا، جبکہ واپسی کا راستہ عمان کے پاس رہے گا۔ اس کے علاوہ جہازوں کی سیکیورٹی اور ماحولیات کی حفاظت کی مد میں فیس بھی وصول کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے ایران کی بندرگاہوں پر عائد امریکی ناکہ بندی کا ختم ہونا انتہائی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر نے اپنے استعفے سے متعلق تمام افواہیں مسترد کر دیں

اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو آبنائے ہرمز پر تہران کے تزویراتی کنٹرول کو تسلیم کیا جائے گا، جسے ایران کی ایک بڑی سفارتی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی جانب سے اس پیش رفت میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں سے پہلے آبنائے ہرمز ایک آزاد عالمی راستہ تھا، تاہم بعد میں پیدا ہونے والے بحران نے اسے متاثر کیا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق عمان کے ساتھ یہ گفتگو دونوں ممالک کے خودمختار حقوق کی پاسداری اور بحری سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق جاری ہے۔ اس پیش رفت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے کے لیے دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔