ایران جنگ میں امریکی فضائی دفاعی میزائلوں کا 80 فیصد ذخیرہ ختم

ایران جنگ کے باعث امریکی فضائی دفاعی میزائلوں کے ذخائر 80 فیصد تک کم ہو گئے، پینٹاگون کے پاس اہم دفاعی نظاموں کا اسٹاک تیزی سے ختم ہونے پر امریکی عسکری حکام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اپنے سب سے اہم میزائل دفاعی نظام تھاڈ کے تقریباً 80 فیصد اور پیٹریٹ نظام کے آدھے کے قریب میزائل استعمال کر چکا ہے۔
پینٹاگون کی اندرونی رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے پاس دور تک مار کرنے والے اور انتہائی درست نشانہ بنانے والے زمینی میزائلوں کا ذخیرہ بھی تقریباً ختم ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاہدے میں بڑی پیش رفت، مشترکہ کنٹرول کی تجویز پر غور
خلیجی اتحادیوں نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکی میزائلوں کی کمی سے ایرانی حملوں کو روکنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئے حملے منسوخ کرنے کے فیصلے کے پیچھے بھی ان دفاعی ذخائر کی کمی اور خلیجی ممالک کے تحفظات کو اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق ٹوماہاک اور دیگر اہم میزائلوں کی پیداوار بہت سست ہے، جس کی وجہ سے ان ذخائر کو پرانی سطح پر لانے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
اس صورت حال سے نہ صرف ایران کے خلاف طویل جنگ لڑنے کی امریکی صلاحیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں بلکہ چین اور روس جیسے دیگر حریفوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












