پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان بیک ڈور سفارت کاری کر رہا ہے، روس میں پاکستانی سفیر

روس میں پاکستان کے سفیر نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک ڈور سفارت کاری اور ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
روس میں متعین پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے غیر اعلانیہ سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا ایک مؤثر ذریعہ بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ میں امریکی فضائی دفاعی میزائلوں کا 80 فیصد ذخیرہ ختم
فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے سفارت کاری پر پختہ یقین رہا ہے اور وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے تمام علاقائی شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تمام اہم ممالک کے ساتھ سفارتی چینلز کھلے ہیں، جن میں سے کچھ امور پر اعلانیہ اور کچھ حساس معاملات پر غیر اعلانیہ بات چیت کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال جون میں دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی ثالثی کامیاب رہی ہے۔
پاک سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ تنازع کے حل کے لیے زیادہ سے زیادہ علاقائی ممالک کی شمولیت سے امن کوششوں کو کامیابی مل سکتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










