سندھ کے سرکاری کالجز میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

سانحہ گل پلازہ: سندھ حکومت کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے معاوضے کا اعلان
سندھ کے سرکاری کالجز میں غیر حاضر اساتذہ اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تمام غیر حاضر اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔
کالجز سیکریٹری ندیم میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ اور دیگر تعلیمی عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مختلف علاقوں میں محکمہ تعلیم کے بڑی تعداد میں ملازمین کے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا، جس پر کالجز میں تعلیمی عملے کی حاضری کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔
کالجز سیکریٹری نے سندھ بھر کے سرکاری کالجز میں بائیومیٹرک حاضری کا نظام مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اجلاس میں غیر حاضر ملازمین کے خلاف سروس رولز کے تحت سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ حکام نے حاضری کے نظام میں شفافیت یقینی بنانے اور ملازمین کی باقاعدہ حاضری کو مؤثر بنانے کے لیے بائیومیٹرک نظام کی مکمل فعالیت پر زور دیا۔
محکمہ کالجز کے حکام کے مطابق غیر حاضری کے معاملے میں ذمہ دار ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ سرکاری کالجز میں تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












