منگل، 11-اگست،2026
پیر 1448/02/27هـ (10-08-2026م)

آبنائے ہرمز کی غیر یقینی صورتحال، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

10 اگست, 2026 09:12

آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا میں ہونے والی تجارت کے دوران تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زیادہ بڑھ کر 84 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شمار ہونے والی آبنائے ہرمز کے مستقبل کے حوالے سے صورتحال تاحال غیر واضح ہے، جس کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں بے یقینی برقرار ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ نئے بحری راستوں کے تعین سے متعلق معاہدہ حتمی مراحل میں ہے، تاہم امریکا کو معاہدے کی تکمیل کے لیے دیگر شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تازہ اضافہ آبنائے ہرمز سے متعلق پیش رفت پر مارکیٹ کے حساس ردعمل کی عکاسی کرتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔