بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب، آئندہ ماہ مہنگی ہونے کا خدشہ

Bad News For Electricity Consumers
اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا۔
بجلی کے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہو جائے گی، جس کے بعد آئندہ ماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 67 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف مل رہا ہے۔
جون 2026 سے جاری اس ایڈجسٹمنٹ کی تین ماہ کی مدت اگست میں ختم ہو جائے گی، جس کے بعد اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ آئندہ ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے، جس میں بجلی صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق صارفین پر تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافے کا بوجھ بنتا ہے، تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں حتمی اضافہ کتنا ہوگا، اس کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











