گلگت کے 500 طلبا میں 6 کروڑ روپے کی اسکالرشپس تقسیم

Education Minister Announces Relief News
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں منعقدہ تقریب میں وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے شرکت کی، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلگت کے 500 طلبا میں 6 کروڑ روپے مالیت کی اسکالرشپس تقسیم کی گئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی وسائل صرف صوبے تک محدود نہیں بلکہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باصلاحیت طلبا کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ نوجوانوں کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ان کے مطابق طلبا کو آگے بڑھنے کے لیے ضروری سہولیات اور مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے مطالبے پر انہیں جلد لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی نوجوانوں کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے طلبا کو ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے ایک ہزار گوگل کیریئر اسکالرشپس دینے کا بھی اعلان کیا۔
رانا سکندر حیات کے مطابق نوجوانوں کو جدید ہنر اور عالمی معیار کی تربیت فراہم کرکے انہیں روزگار کے بہتر مواقع سے ہمکنار کیا جاسکتا ہے۔
تقریب میں طلبا، اساتذہ اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی، جبکہ شرکا نے نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور ڈیجیٹل مواقع بڑھانے کے اقدامات کو سراہا۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












