جمعہ، 14-اگست،2026
جمعرات 1448/02/30هـ (13-08-2026م)

پاکستان کا مجموعی قرض 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا: اسٹیٹ بینک

12 اگست, 2026 13:26

پاکستان کا مجموعی قرض جون 2026 تک بڑھ کر 99.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ایک سال کے دوران قرض کے حجم میں 5.2 ٹریلین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2025 تک پاکستان کا مجموعی قرض 94.387 ٹریلین روپے تھا جو جون 2026 تک بڑھ کر 99.6 ٹریلین روپے ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت کا مقامی قرض 59.441 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ جون 2026 تک پاکستان کا بیرونی قرض 36.19 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2026 کے دوران حکومت نے مجموعی طور پر 11.966 ٹریلین روپے قرضوں کی ادائیگی کی۔ اس میں بیرونی قرض کی اصل رقم کی مد میں 4.466 ٹریلین روپے ادا کیے گئے۔

اسی عرصے کے دوران قرضوں پر سود کی ادائیگی 7.266 ٹریلین روپے رہی، جبکہ مالی سال 2025 میں قرضوں کے سود کی مد میں 9.466 ٹریلین روپے ادا کیے گئے تھے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے قرضوں کا مجموعی حجم مسلسل بڑھ رہا ہے، جبکہ قرضوں کی ادائیگی اور ان پر عائد سود ملکی مالیاتی انتظام کے لیے ایک اہم چیلنج ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔