ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا

Gold Prices Soar in Pakistan, Major Increase Reported
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
سونے کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر اور بین الاقوامی معاشی صورتحال مقامی سطح پر سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
صارفین اور سرمایہ کاروں کی نظریں سونے کی قیمتوں میں مزید ممکنہ ردوبدل پر مرکوز ہیں۔ آئندہ سیشن میں عالمی مارکیٹ کے رجحان اور مقامی کرنسی کی صورتحال کے مطابق سونے کی قیمت میں مزید کمی یا اضافہ متوقع ہے۔
دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خدشات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










