اسکول اسپیسفک بجٹ کے معاملے پر 14 افسران و ہیڈ ماسٹرز کو نوٹس

Government Revises Weekly Holiday Policy
کراچی: سندھ کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے اسکول اسپیسفک بجٹ کے استعمال کے معاملے پر کورنگی، ملیر، لانڈھی اور بلدیہ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 14 ہیڈ ماسٹرز اور افسران سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران اور ہیڈ ماسٹرز نے ڈی ای او کورنگی پر اسکول اسپیسفک بجٹ سے مبینہ طور پر 5 فیصد غیر قانونی کمیشن وصول کرنے، انتظامی دباؤ ڈالنے اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ شکایات پر صوبائی وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔
انکوائری کمیٹی نے شکایات اور الزامات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ انکوائری کے دوران شکایت کنندگان مبینہ مالی بے ضابطگیوں، غیر قانونی کمیشن یا انتظامی دباؤ کے الزامات کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت، دستاویزات یا گواہ پیش نہ کرسکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق بے بنیاد شکایت کے ذریعے محکمہ جاتی معاملات کو متاثر کرنے اور افسران پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے معاملے کو بھی سنجیدگی سے لیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں سیکریٹری تعلیم نے 14 ہیڈ ماسٹرز اور متعلقہ افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔
محکمہ جاتی سطح پر جاری کارروائی کے تحت متعلقہ افسران سے شکایات کی بنیاد، دستیاب شواہد اور انکوائری کے دوران ثبوت پیش نہ کرنے کی وجوہات دریافت کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وضاحت غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف ضابطے کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












