موٹاپے کی اصل وجہ آپ کے گھر میں موجود؟ یہ عام چیز فوراً پہچانیں

جان بوجھ کر موٹا ہونے سے شہری کو قید کی سزا
موٹاپا دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا ہوا صحت کا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، جو ذیابیطس، امراض قلب، بعض اقسام کے کینسر اور دیگر دائمی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔
اگرچہ ضرورت سے زیادہ کھانے کو موٹاپے کی ایک اہم وجہ سمجھا جاتا ہے، تاہم نئی تحقیق میں میٹھے مشروبات کے استعمال کو بھی نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے موٹاپے سے جوڑا گیا ہے۔
جاپان کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے محققین کی تحقیق میں دنیا کے 107 ممالک اور خطوں کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ سے زائد طلبہ کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں نوجوانوں کے سافٹ ڈرنکس کے استعمال اور موٹاپے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ ایک یا اس سے زیادہ مرتبہ میٹھے مشروبات استعمال کرنے والے نوجوانوں میں موٹاپے کا امکان نمایاں طور پر زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق دنیا کے مختلف حصوں میں نوجوانوں میں موٹاپے کی شرح بڑھ رہی ہے اور میٹھے مشروبات کا بڑھتا ہوا استعمال اس رجحان میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہونے والی متعدد طبی تحقیقات اور کلینیکل ٹرائلز میں بھی میٹھے مشروبات کے استعمال اور جسمانی وزن میں اضافے کے درمیان تعلق سامنے آچکا ہے۔ موجودہ تحقیق کے نتائج ان شواہد کو مزید تقویت فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق نوجوانوں میں موٹاپے کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کے لیے سافٹ ڈرنکس اور دیگر میٹھے مشروبات کے استعمال میں کمی لانا ضروری ہے۔ روزمرہ خوراک میں میٹھے مشروبات کی جگہ پانی یا کم کیلوریز والے مشروبات کو ترجیح دینا جسمانی وزن کو متوازن رکھنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔
روزانہ ایک سوڈا بھی وزن بڑھا سکتا ہے
اس سے قبل مارچ 2023 میں امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی اور کینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی کے محققین کی مشترکہ تحقیق میں بھی میٹھے مشروبات اور جسمانی وزن میں اضافے کے درمیان تعلق سامنے آیا تھا۔
محققین نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہونے والی درجنوں تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کے ساتھ ساتھ مختلف دائمی امراض کے خطرے سے بھی منسلک ہے۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ روزانہ ایک اضافی سوڈا پینے سے وقت کے ساتھ جسمانی وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محققین کے مطابق روزانہ ایک سوڈا کے نتیجے میں ایک سال کے دوران جسمانی وزن میں تقریباً نصف کلو اضافہ ہوسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر نصف کلو کا اضافہ معمولی محسوس ہوسکتا ہے، لیکن اگر یہ عادت کئی برس تک جاری رہے تو وزن میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسی لیے میٹھے مشروبات کا استعمال کم سے کم رکھنا صحت مند طرز زندگی کا اہم حصہ ہوسکتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












