پیر، 17-اگست،2026
پیر 1448/03/04هـ (17-08-2026م)

1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، فاتح نمبرز سامنے آگئے

17 اگست, 2026 15:08

فیصل آباد: 1500 روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کا انتظار ختم ہوگیا اور نیشنل سیونگز سینٹر فیصل آباد میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کے ڈرا نمبر 107 کی قرعہ اندازی مکمل ہوگئی، جس کے بعد انعام جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز سامنے آگئے۔

قرعہ اندازی میں 1500 روپے کے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے رکھا گیا ہے، جو بانڈ نمبر 177110 کے نام رہا۔

دوسرے انعام کے لیے 10 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے، جس کے تین فاتحین ہیں۔ دوسرے انعام کے فاتح بانڈ نمبرز 804336، 985779 اور 987416 ہیں۔

تیسرے انعام کے تحت 1,696 خوش نصیبوں کو فی کس 18 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔

پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی

پرائز بانڈز کو پاکستان میں بچت اور سرمایہ کاری کے ایک نسبتاً محفوظ ذریعے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں بانڈ کی اصل رقم برقرار رہتی ہے جبکہ مقررہ وقفوں سے ہونے والی قرعہ اندازی میں انعام جیتنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی عام طور پر ہر تین ماہ بعد کی جاتی ہے، جس میں مختلف مالیت کے بانڈز کے لیے مقررہ انعامات کا اعلان کیا جاتا ہے۔

شہری درست شناختی کارڈ کی نقل اور درخواست فارم کے ذریعے اسٹیٹ بینک کے متعلقہ دفاتر، مخصوص کمرشل بینک برانچز یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے پرائز بانڈ خرید سکتے ہیں۔

انعامی رقم کیسے حاصل کی جائے؟

قرعہ اندازی میں انعام جیتنے والے افراد مقررہ کلیم فارم اور ضروری دستاویزات کے ساتھ متعلقہ اسٹیٹ بینک بی ایس سی فیلڈ آفس، مخصوص کمرشل بینک برانچ یا نیشنل سیونگز سینٹر سے رجوع کرکے انعامی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر ٹیکس

سال 2026 کے ٹیکس سال کے دوران پرائز بانڈ سے حاصل ہونے والی انعامی رقم پر ایکٹو ٹیکس پیئرز یعنی اے ٹی ایل میں شامل افراد کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔