بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی

19 اگست, 2026 13:54

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 58 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 358 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

سونے کے علاوہ ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 186 روپے کم ہوکر 6 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔