بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

زرعی ترقیاتی بینک اور بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری رواں مالی سال مکمل کرنے کا فیصلہ

19 اگست, 2026 14:28

حکومت نے زیڈ ٹی بی ایل اور ڈسکوز کی نجکاری رواں سال مکمل کرنے اور ایئرلائنز کو 15 سالہ ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت نے زرعی ترقیاتی بینک یعنی زیڈ ٹی بی ایل اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل رواں مالی سال 2026 کے دوران مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر فاروق ستار نے کی۔ اجلاس میں نجکاری حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فنانشل ایڈوائزر نے زیڈ ٹی بی ایل کی 100 فیصد نجکاری کی منظوری دے دی ہے، تاہم حکومت اس کے کچھ شیئرز اپنے پاس رکھنے پر غور کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں یوم آزادی کے اسٹال پر فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گرد گرفتار

مزید برآں، حکومت نے بجلی کی 9 تقسیم کار کمپنیوں کو 4 بیچز میں تقسیم کیا ہے، جن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز نجی شعبے کو پیش کیے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں فیسکو، آئیسکو اور میپکو کی نجکاری ہو گی، جس میں فیسکو کی خرید کے لیے 3 ترک اور ایک چینی کمپنی سمیت 12 نجی کمپنیاں شامل ہیں۔ ڈسکوز کے پہلے بیچ کی بڈنگ دسمبر 2026 میں ہو گی اور اسی دن ریزرو پرائس بھی فائنل کی جائے گی۔

دوسری جانب، قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کی سفارش پر حکومت نے پی آئی اے سمیت تمام ایئرلائنز کو آئندہ 15 سال کے لیے درآمدی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جس کا اطلاق بجٹ 2027-2028 سے ہو گا۔

اجلاس کے دوران چیئرمین فاروق ستار نے پیٹرولیم لیوی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اسے معیشت کے لیے بڑی رکاوٹ قرار دیا اور کہا کہ اس پر حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔