ایک کروڑ روپے سے زائد کی لین دین کرنے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر کو دینا لازمی قرار

حکومت نے ایک کروڑ روپے سے زائد کی لین دین کا ریکارڈ ایف بی آر کے ڈیٹا حب کو فراہم کرنا تمام اداروں کے لیے لازمی قرار دے دیا۔
وفاقی حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے فنانس ایکٹ 2026-2027 کے تحت اہم فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : زرعی ترقیاتی بینک اور بجلی کی کمپنیوں کی نجکاری رواں مالی سال مکمل کرنے کا فیصلہ
فیصلے کے مطابق اب ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا مالیاتی لین دین کرنے والے افراد کی تمام تر معلومات ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا حب کو فراہم کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
فنانس ایکٹ کے تحت ملک بھر کے تمام کمرشل بنکس اور الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ ایسے تمام اکاؤنٹ ہولڈرز کے ڈیٹا اور مالی معلومات کی تفصیلات بلا تاخیر ایف بی آر کو بھیجیں۔ اس قدم کا مقصد بڑی رقم کی لین دین کی مانیٹرنگ کو یقینی بنانا اور ٹیکس معاملات میں شفافیت قائم کرنا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










