حکومت کا ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے سے زائد تک کمی کا فیصلہ

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے کی کمی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر اطلاعات عطاتارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے گئے، حکومت کو عوامی مسائل کامکمل اداراک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیاگیا، ڈیزل کی پیداوار والے ملک روس کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہواہے، ڈیزل کی قیمت میں 30سے32روپے کی کمی کی جائے گی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ ریفائنریوں کی مدد سے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی جارہی ہے، ہماری قیادت جو کاوشیں کررہی ہے یقین ہے مشکلات سے نکل جائیں گے، اوگرا کی جانب سے آج ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے آج اجلاس میں آئل ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات کی ہدایت کی، اوگرا کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کچھ دیر میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے کاشت کار اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملے گا، آئندہ دنوں میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










