حکومت نے 108 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ملک سے 108 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی مشروط منظوری دے دی ہے۔
وفاقی حکومت نے شوگر ملز مالکان کا دیرینہ مطالبہ قبول کر لیا ہے۔ حکومت نے پاکستان سے 108 ہزار میٹرک ٹن چینی بیرون ملک برآمد کرنے کی منظوری دے دی، جس سے چینی کی صنعت کو معاشی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد ملے گی۔
یہ منظوری وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہے۔ تاہم اقتصادی کمیٹی نے چینی کی اس برآمد کو بین الاقوامی ٹینڈر کے طریق کار اور پی پی آر اے رولز 2004 پر مکمل عمل درآمد سے مشروط کیا ہے تاکہ شفافیت کے عمل کو ہر صورت برقرار رکھا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے ایک ہفتے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اس منظوری سے قبل شوگر ملز مالکان نے حکومت سے رابطہ کر کے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس وقت ملک کے اندر ضرورت سے زیادہ چینی کا اسٹاک موجود ہے۔ اس لیے زائد چینی کو بیرون ملک فروخت کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ان کے مالی مسائل حل ہو سکیں۔
حکومت کے اس فیصلے سے ملک میں چینی کے موجودہ ذخائر اور مارکیٹ میں قیمتوں کا توازن برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاکہ برآمد کے بعد مقامی سطح پر چینی کی قلت یا قیمتوں میں اضافے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












