جمعہ، 21-اگست،2026
جمعہ 1448/03/08هـ (21-08-2026م)

پنجاب میں گیارہویں جماعت کے داخلے شروع، آخری تاریخ کا اعلان

21 اگست, 2026 10:20

پنجاب بھر میں تعلیمی سال 2026-28 کے لیے گیارہویں جماعت کے ریگولر طلبہ کی بورڈ رجسٹریشن اور داخلوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز نے گیارہویں جماعت کے داخلوں اور رجسٹریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے، جسے لاہور بورڈ کی تجویز پر منظور کیا گیا۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق طلبہ 21 اگست سے 5 اکتوبر 2026 تک بغیر کسی اضافی لیٹ فیس کے اپنے داخلے جمع کراسکیں گے۔ داخلے جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔

اس کے بعد 6 اکتوبر سے 20 اکتوبر 2026 تک لیٹ فیس کے ساتھ داخلے جمع کرانے کی اجازت ہوگی۔ اس صورت میں ہر طالب علم کو 600 روپے اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرپرسنز کے مطابق گیارہویں جماعت کے طلبہ کی رجسٹریشن اور داخلوں کے لیے آن لائن ڈیٹا انٹری اور فیس چالان جمع کرانے کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ اصل کمپیوٹرائزڈ فیس چالان اور انرولمنٹ ریٹرن کی ہارڈ کاپی متعلقہ بورڈ میں جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

طلبہ اور تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر داخلہ اور رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں تاکہ بعد میں اضافی فیس یا دیگر مشکلات سے بچا جاسکے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔