سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز

Gold prices in Pakistan Today - May 09, 2026
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 5 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 458 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں سونا 52 ڈالر مہنگا ہوکر فی اونس 4 ہزار 547 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 219 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 379 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ ایک روز قبل بھی جاری رہا تھا۔ گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 13 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا تھا۔
مسلسل دو روز سے قیمتوں میں ہونے والے نمایاں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












