خنجراب پاس کے ذریعے پاک چین تجارت میں ریکارڈ اضافہ، 15 ارب روپے ریونیو حاصل

خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، کسٹمز 15 ارب روپے کا ریونیو حاصل میں کامیاب ہوگئی۔
خنجراب پاس کے ذریعے پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک بڑھتی رسائی سے پاک چین تجارتی روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران خنجراب پاس کے ذریعے چین سے ہونے والی درآمدات پر ریکارڈ 15 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا گیا ہے، جبکہ پچھلے مالی سال کے دوران یہ ریونیو 13.67 ارب روپے تھا۔
اس کے علاوہ اسی عرصے میں خنجراب پاس کے ذریعے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو 2.8 ارب روپے مالیت کی پاکستانی اشیا کامیابی کے ساتھ برآمد کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ ریونیو بورڈ کا نیا ریکارڈ، مالی سال میں 370 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کر لیا
کسٹمز حکام کے مطابق ٹرانسپورٹس انٹرنیشنل روٹیئرز (ٹی آئی آر) نظام کے تحت چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹی آئی آر ایک ایسا عالمی تجارتی نظام ہے، جو دنیا بھر کے ممالک کے درمیان مال برداری اور تجارت کو تیز، محفوظ اور انتہائی آسان بناتا ہے۔
پاکستان سے برآمد کی جانے والی اہم اشیا میں جراحی کا سامان، ملبوسات، چاول، چمڑے کی مصنوعات، قالین، پھل، سبزیاں اور دستکاری کی اشیا شامل ہیں۔
کسٹمز حکام نے مزید بتایا کہ خنجراب پاس پر درآمدی اشیا کی سخت جانچ اور مشترکہ نظام کی وجہ سے اسمگلنگ کی روک تھام کو مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی بڑھتی تجارتی سرگرمیاں عالمی منڈیوں میں ملکی مصنوعات کو فروغ دے رہی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












