کراچی شپ یارڈ کو کمرشل جہاز سازی کا مرکزی کردار سونپ دیا گیا، اصلاحات کا آغاز

وزیراعظم ٹاسک فورس کے تحت کراچی شپ یارڈ اور پی این ایس سی کی جدید کاری اور بائیو فیول جہاز سازی کے منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔
وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس اینڈ ای ڈبلیو) کی جدید کاری کے منصوبے پر مؤثر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی کارکردگی کا تھرڈ پارٹی پرفارمنس آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے اور اس آڈٹ کی سفارشات پر عملدرآمد جاری ہے تاکہ کارپوریشن کی صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا سکے۔
دوسری جانب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کو کمرشل جہاز سازی اور جدید ہاربر کرافٹس کی تیاری کا مرکزی کردار سونپ دیا گیا ہے۔
اس وقت کراچی شپ یارڈ میں صاف توانائی اور بائیو فیول سے چلنے والے جدید ہاربر کرافٹس کی تیاری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں جہاز سازی کی صنعت کی بحالی کا آغاز، کراچی شپ یارڈ کو اہم ذمہ داری مل گئی
ہاربر کرافٹس کے یکساں اور معیاری تیاری کو یقینی بنانے کے لیے اسٹینڈرڈائزیشن کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی شپ یارڈز کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
حکومت نے حکمت عملی بنائی ہے کہ ملکی جہاز سازی کے تمام تر آرڈرز قومی شپ یارڈ کو ہی دیئے جائیں گے، جس پر عملدرآمد جاری ہے۔
ان اقدامات کا مقصد قومی شپ یارڈ میں تجارتی جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت کی صلاحیت کو کئی گنا بڑھانا ہے، تاکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور شِپ یارڈ کی اس بحالی سے قومی شپنگ، جہاز سازی اور ملک کی مجموعی بحری معیشت کو پائیدار تقویت مل سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












