سعودی عرب کے اعلیٰ کاروباری وفد کا دورہ پاکستان، معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی خصوصی سہولت کاری کی بدولت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون اور عملی سرمایہ کاری میں بڑی پیش رفت ہوئی۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیاں دوطرفہ اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری کو شدید تقویت مل رہی ہے۔
اس سلسلے میں سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی نے دورے پر آئے سعودی وفد کو پاکستان کے اعلٰی حکومتی حکام اور نجی شعبے کے اہم کاروباری نمائندوں کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے مؤثر رابطہ کاری اور تمام تر سہولیات فراہم کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ کی جدید کاری پر کام تیز
ان ملاقاتوں کے دوران توانائی، پٹرولیم، نجکاری، صنعت، مواصلات اور ہائی ویز کے اہم شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے مواقع کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
دورے کے دوران سعودی وفد نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) اور بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) ماڈل کے تحت مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ایس آئی ایف سی کی اس پہل کے ذریعے پاک سعودی معاشی تعلقات کو محض کاغذی کارروائی کے بجائے عملی سرمایہ کاری، کاروباری شراکت داری اور بڑے مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
کونسل نے سعودی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور دوطرفہ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












