ہفتہ، 29-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/16هـ (29-08-2026م)

اسرائیلی حملوں میں غزہ پھر لہولہان، 5 فلسطینی شہید

29 اگست, 2026 10:26

غزہ: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے مختلف حملوں کے نتیجے میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق غزہ شہر کے مشرقی علاقے المشہرہ میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے قائم ایک خیمے کو اسرائیلی ڈرون نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

دوسری جانب خان یونس کے ناصر اسپتال میں القارا کے علاقے میں المطاحین جنکشن کے قریب اسرائیلی حملے کے بعد 3 فلسطینیوں کی لاشیں منتقل کی گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق شہید ہونے والے 3 افراد میں 2 بھائی اور ان کا ایک کزن شامل تھا، جن کا تعلق عبدین خاندان سے بتایا گیا ہے۔

غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقے صبرا میں بھی اسرائیلی حملے کی اطلاع ہے، جہاں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں اور خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلسل حملوں کے باعث غزہ میں پہلے ہی شدید انسانی بحران موجود ہے، جبکہ بے گھر فلسطینیوں کو بھی مختلف علاقوں میں خطرات کا سامنا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔