بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کردیا

مودی حکومت کی وعدہ شکنی پر کاکروچ جنتا پارٹی نے 5 ستمبر کو بھارت بھر میں شدید احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارت میں مودی حکومت کی ہٹ دھرمی اور بے حسی کے خلاف بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔ کاکروچ جنتا پارٹی نے مودی حکومت پر کھلی وعدہ شکنی کا الزام عائد کرتے ہوئے 5 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی خلائی ادارہ دنیا کا سب سے مہنگا اور ناکام ادارہ بن گیا
کاکروچ جَنتا پارٹی کے ترجمان سورو داس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیپر لیک کے واقعات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی جانیں گنوانے والے مظلوم طلباء کے والدین کو مودی حکومت نے تاحال کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے نوجوانوں اور طلباء کے خلاف درج کی گئی متعدد ایف آئی آر ختم کرنے کی یقینی دہانی کروائی تھی، لیکن اس پر اب تک کوئی بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










