جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

بھارتی خلائی ادارہ دنیا کا سب سے مہنگا اور ناکام ادارہ بن گیا

28 اگست, 2026 14:12

عالمی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی خلائی ادارہ دنیا کا سب سے مہنگا اور پے در پے ناکامیوں سے دوچار ادارہ بن چکا ہے۔

بھارتی خلائی پروگرام اور اس کی کارکردگی پر عالمی سطح پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، جس سے بھارتی حکومت کے ترقیاتی دعوے زمین بوس ہو گئے ہیں۔

یورپی ماہرین اور برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیق نے بھارتی خلائی ادارے اسرو کے بے جا اخراجات اور ناکامیوں کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مہنگی خلائی لانچنگ اور پے در پے ناکام تجربات بھارتی خلائی ادارے کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکے ہیں اور بھارت دنیا میں سب سے مہنگی ترین ناکام خلائی لانچنگ کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بہاولپور مسجد کی تعمیر سے متعلق بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 2025 میں بھارت کی خلائی لانچنگ لاگت 13 ہزار 300 ڈالر فی کلوگرام تک پہنچ گئی، جو کہ عالمی اوسط 3 ہزار 868 ڈالر فی کلوگرام سے 3 گنا سے بھی زیادہ ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی خلائی ادارہ حالیہ برسوں میں راکٹ تجربات کی مسلسل ناکامیوں اور سنگین ادارہ جاتی مشکلات سے دوچار رہا ہے۔ ان بڑھتے ہوئے چیلنجز اور نامساعد حالات کے باعث 100 سے زائد سائنسدان اسرو کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اپنی 57 سالہ تاریخ میں بھارتی خلائی ادارہ مجموعی طور پر صرف 105 راکٹ لانچ کر سکا ہے۔ بھارتی خلائی ادارے کی اس قدر مہنگی ترین لانچنگ لاگت اور اس کے باوجود بدترین کارکردگی نے بھارتی خلائی پروگرام کی افادیت، صلاحیت اور سنجیدگی پر سنگین سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔