پیر، 31-اگست،2026
پیر 1448/03/18هـ (31-08-2026م)

Honda CD70 اور CD Dream قسطوں پر خریدنے کا نیا موقع

31 اگست, 2026 09:45

اسلام آباد: پاکستان میں نئی Honda CD70 اور Honda CD Dream موٹر سائیکلیں قسطوں پر خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔

اس پیشکش کے تحت صارفین اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے منتخب مدت کے لیے زیرو مارک اپ پر موٹر سائیکل خرید سکتے ہیں۔ قسطوں کے منصوبوں کی مدت 3 سے 18 ماہ تک ہو سکتی ہے، تاہم یہ سہولت محدود مدت کے لیے دستیاب ہے۔

اس اسکیم کے تحت Honda CD70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ صارفین ماہانہ اقساط کے ذریعے موٹر سائیکل کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ زیرو مارک اپ پلان کے علاوہ طویل مدت کے دیگر اقساطی آپشنز بھی دستیاب ہیں، جن پر مقررہ پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) لاگو ہوگی۔

نئی Honda CD Dream کو بھی اس اقساطی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے، جس سے صارفین کو Honda موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے مزید انتخاب حاصل ہوگا۔

قسطوں کے منصوبے کے لیے صارفین متعلقہ Step-by-Step Instalment Plans ایپ استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ کسی بھی مسئلے یا مزید معلومات کے لیے کال سینٹر 021-111-225-111 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔