بدھ، 2-ستمبر،2026
منگل 1448/03/19هـ (01-09-2026م)

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش، ایئر انڈیا شدید ترین بحران کا شکار

01 ستمبر, 2026 11:13

پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش اور 2025 کے ہلاکت خیز حادثے کے بعد بھارتی ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ شدید بدحالی اور مسافروں کے عدم اعتماد کے تاریخی بحران کا شکار ہو گئی۔

برطانوی جریدے دی انڈیپنڈنٹ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 2025 کے ہلاکت خیز حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے لیے بھارتی اور برطانوی مسافروں کا اعتماد بحال کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

اس حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے حفاظتی معیار سے متعلق سامنے آنے والی متعدد منفی خبروں نے مسافروں کے خدشات اور خوف میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

برطانوی ایوی ایشن اینالیٹکس کمپنی سریئم کی رپورٹ بتاتی ہے کہ بھارت سے برطانیہ تک سفر کے لیے ایئر انڈیا سے متعلق مسافروں کے تبدیل ہوتے رویئے ایئر لائن پر شدید عدم اعتماد کے عکاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں تعلیمی بدانتظامی کے خلاف طلبا سڑکوں پر آگئے، مودی حکومت پر شدید تنقید

ماہر ہوا بازی سنجے لیزار کے مطابق مودی کے دور اقتدار میں بھارت کا پورا ایوی ایشن سیکٹر مکمل بدحالی کا شکار ہو چکا ہے اور انتظامی صلاحیتیں ناکام ہو چکی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اگست اور ستمبر 2025 میں ایئر انڈیا کے مسافروں کی تعداد میں بالترتیب 11 اور 19 فیصد تک کی بڑی کمی دیکھی گئی۔

جبکہ اپریل 2025 کے مقابلے میں اپریل 2026 میں ایئر انڈیا کے مسافروں کی تعداد میں تقریباً 27 فیصد کی ریکارڈ کمی درج کی گئی ہے۔

ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں جغرافیائی کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی مسلسل بندش ہی بھارتی ایوی ایشن کے اس موجودہ بحران کی بنیادی وجہ ہے۔ یہ بحران مودی حکومت کے بلند و بانگ دعوؤں اور ناقص حکمرانی کا واضح ثبوت بن چکا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔