پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید، وفاقی وزیر نے عوام کو اچھی خبر سنا دی

Why was petrol price increased? Petroleum Minister reveals key reason
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی بلند قیمتوں سے پریشان عوام کو ریلیف کی امید دلاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اچھی خبر متوقع ہے۔
ایک انٹرویو میں علی پرویز ملک نے بتایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف ممالک سے رابطے میں ہے اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت کی امید ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق سعودی عرب سے بھی اچھی خبر آنے کی توقع ہے، جبکہ ترکیہ کے ساتھ بھی بات چیت میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمان پہلے ہی 200 ملین ڈالر کے ادھار پر پاکستان کو پیٹرول فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔
علی پرویز ملک نے عوام کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ وہ بے فکر رہیں، آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











