جمعرات، 3-ستمبر،2026
جمعرات 1448/03/21هـ (03-09-2026م)

پنجاب میں الرجی کی دوا کے مخصوص بیچ کے خلاف اہم الرٹ جاری

03 ستمبر, 2026 11:00

محکمہ صحت پنجاب نے الرجی کی دوا کے حوالے سے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور مریضوں کو مخصوص بیچ کی دوا استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام کے مطابق مذکورہ دوا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ کے بعد ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگز کنٹرول اور صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ پنجاب نے الرجی کی دوا Hirazine 10mg کے مخصوص بیچ کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔

حکام نے Hirazine 10mg (Cetirizine Dihydrochloride 10mg) کے بیچ نمبر HZT214 کو مارکیٹ سے فوری واپس منگوانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ متاثرہ دوا کی میعاد دسمبر 2027 تک ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مذکورہ دوا دوا ساز کمپنی M/s Unison Chemical Works، رائے ونڈ روڈ لاہور کی تیار کردہ ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے شہریوں اور مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیچ نمبر HZT214 والی Hirazine 10mg کا استعمال فوری طور پر روک دیں، کیونکہ غیر معیاری دوا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

تمام فارمیسیوں، میڈیکل اسٹورز اور ہسپتالوں کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ بیچ کی دوا کی فروخت فوری طور پر بند کریں اور اپنے پاس موجود اسٹاک کی تفصیلات متعلقہ ڈرگ انسپکٹر کو فراہم کریں۔

دوا ساز کمپنی کو بھی HZT214 بیچ کی تمام ادویات مارکیٹ سے فوری واپس اٹھانے اور اس حوالے سے مکمل رپورٹ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے متعلقہ اداروں اور ادویات فروخت کرنے والے مراکز پر زور دیا ہے کہ وہ الرٹ پر فوری عمل درآمد کریں تاکہ غیر معیاری دوا کے استعمال سے شہریوں کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔