ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی، ڈالر 22 لاکھ ریال سے تجاوز کر گیا

تہران: ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں ریال کی قیمت 22 لاکھ ریال سے بھی تجاوز کر گئی، جو ایرانی کرنسی کی تاریخ کی نئی کم ترین سطح ہے۔
کرنسی کی آزاد مارکیٹ کے نرخوں کے مطابق ایرانی ریال گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 10 فیصد قدر کھو چکا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی ریال نے گزشتہ ایک سال کے دوران اپنی قدر کا تقریباً نصف حصہ کھو دیا ہے، جس کے باعث ملکی معیشت پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔
رواں سال مارچ میں ایرانی نئے سال کے آغاز پر ایک امریکی ڈالر تقریباً 13 لاکھ 50 ہزار ریال کا تھا، تاہم اب ڈالر کی قیمت 22 لاکھ ریال سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس طرح چند ماہ کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ ڈالر کے مقابلے میں ریال کی مسلسل گرتی ہوئی قدر نے ایران میں معاشی صورتحال کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











