جمعہ، 4-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/22هـ (04-09-2026م)

اندرونِ سندھ کے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق

04 ستمبر, 2026 14:46

اندرونِ سندھ سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ نوجوان میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 41 ہو گئی۔

ملک میں ایم پاکس وائرس کا ایک اور مصدقہ کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد اس بیماری کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نیا کیس اندرونِ سندھ سے سامنے آیا ہے، جہاں 19 سالہ ایک نوجوان میں ایم پاکس کی تشخیصی علامتیں پائی گئی ہیں۔

متاثرہ نوجوان کو گزشتہ روز علاج کے لیے کراچی کے نیپا اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد تشخیصی کارروائی کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے 22 سرکاری اسپتالوں میں فائر سیفٹی کی سنگین خامیاں، اہم رپورٹ سامنے آگئی

مریض کے جسم پر داغ اور دانوں کی شکایت پر اسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر اس کے سیمپلز حاصل کر کے لیبارٹری بھیجے۔

پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے پر مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس کے فوراً بعد متاثرہ نوجوان کو نیپا اسپتال کے خصوصی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں اس کا علاج جاری ہے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک ایم پاکس کے مجموعی طور پر 41 تصدیق شدہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ان کیسز میں سے مجموعی طور پر 28 کیسز صوبہ سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ صرف صوبائی دارالحکومت کراچی میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 13 تک جا پہنچی ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔