بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

متحد قوم کے عزم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، صدر زرداری کا یوم دفاع پر پیغام

06 ستمبر, 2026 09:32

صدر مملکت نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی یکجہتی اور اجتماعی قوت کا عظیم مظہر ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کو سلام پیش کیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قوم کے اتحاد اور قوت کا وہ پیغام ہے، جس کی بدولت دنیا کی کوئی بھی طاقت ہماری قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں آج یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ 1965 میں پاکستان کی مسلح افواج اور قوم نے مل کر دشمن کے تمام شوم اور ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔ شہدا کی عظیم قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 6 ستمبر کا تاریخی جذبہ حال ہی میں آپریشن بنیان المرصوص میں ایک بار پھر نمایاں ہوا ہے، جس نے قومی تاریخ میں ایک اور درخشاں باب رقم کیا ہے۔

آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی ہماری مسلح افواج کی بہترین پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور حب الوطنی کا واشگاف ثبوت ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔