جنوبی کوریا میں احتجاج، شہریوں کا حکومت سے ایران کے خلاف امریکی جنگ سے دور رہنے کا مطالبہ

جنوبی کوریا میں درجنوں شہریوں نے دارالحکومت سیئول میں مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی جنگ میں اپنی بحری فورسز نہ بھیجے۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں درجنوں شہریوں نے امریکی سفارت خانے کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نے اپنی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے اہم بحری راستے میں اپنی بحری فورسز کو تعینات نہ کرے اور ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی اور جارحانہ جنگ سے مکمل طور پر دور رہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے فیصلے سے 72 سالہ معاہدے کو خطرہ، امریکہ پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے یا نہیں، جنوبی کوریا میں بحث
سفارت خانے کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ’’جارحانہ جنگ کا حصہ نہ بنیں‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نوجوانوں کو موت کے سمندر میں نہیں دھکیل سکتے۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے حکمران آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی میں تعاون کے حوالے سے غور و خوض کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریا پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اس تنازع میں امریکہ کی مدد کرے، جہاں ایران نے عالمی توانائی کی 20 فیصد سپلائی والے اس اہم راستے پر اپنا کنٹرول سخت کر رکھا ہے۔
ایک دن پہلے ہی جنوبِی کوریا کے حکام نے بتایا تھا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک وفد بھیجا ہے، تاہم ابھی تک فورسز بھیجنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










