گھوٹکی: قومی شاہراہ پر کار کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی ٹرالر سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

گھوٹکی میں کار کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی ٹرالر سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ڈنگڑو واہ کے مقام پر ایک دردناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث کار کا ٹائر اچانک برسٹ ہو گیا، جس سے گاڑی بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرالر سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار ایک خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تمام لاشوں کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کا تعلق پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ سے ہے۔ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت رئیس محمد اعجاز اور محمد سجاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










