بدھ، 9-ستمبر،2026
بدھ 1448/03/27هـ (09-09-2026م)

گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید کا آسان طریقہ سامنے آگیا

08 ستمبر, 2026 10:00

شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے اب شہریوں کو نادرا دفاتر کے چکر لگانے یا طویل قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اس عمل کو اسمارٹ فون کے ذریعے مزید آسان بنا دیا ہے۔

نادرا کے مطابق شہری اپنی شناختی دستاویز کی تجدید گھر بیٹھے ’’پاک آئی ڈی‘‘ ایپ کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ اس ڈیجیٹل سہولت کا مقصد شہریوں کے وقت اور محنت کی بچت کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور شفاف بنانا ہے۔

آن لائن شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے سب سے پہلے اپنے اسمارٹ فون پر پاک آئی ڈی ایپ کھولیں اور ہوم اسکرین پر موجود ’’شناختی دستاویزات‘‘ کے آپشن پر جائیں۔

اس کے بعد ’’شناختی کارڈ‘‘ (ID Card) کے آئیکن پر کلک کریں۔ اگلی اسکرین پر درخواست گزار (Applicant) کا انتخاب کرنے کے بعد فہرست میں موجود ’’تجدید‘‘ (Renewal) کے آپشن کو منتخب کریں۔

درخواست کے اگلے مرحلے میں ایپ پر فراہم کردہ ہدایات کے مطابق مطلوبہ معلومات درج کریں، ضروری دستاویزات اپ لوڈ کریں اور درخواست جمع کرانے کا عمل مکمل کریں۔

نادرا حکام کے مطابق پاک آئی ڈی کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید کی سہولت شہریوں کو گھر بیٹھے درخواست مکمل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ رجسٹریشن کے عمل میں بھی مزید سہولت اور شفافیت آئے گی۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔